الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی پانچ کمپنیوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے ، بہت جلد الیکٹرک گاڑیاں کثیر تعداد میں نظر آئیں گی؛ خالد منصور

4

اسلام آباد،13ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے دوطرفہ تجارت اور تعاون کے لئے محفوظ استہ بنا رہا ہے، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی پانچ کمپنیوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے ، بہت جلد الیکٹرک گاڑیاں کثیر تعداد میں نظر آئیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا  کہ ملک میں جلد ہی الیکڑک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی اور اس ضمن میں10ملین ڈالر سے کام شروع کیا ہے، 5کمپنیوں نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے منصوبے شروع کر دئے ہیں۔