امن اور باہمی تعاون کو عالمی سیاست کا محرک ہونا چاہیے: وزیراعظم عمران خان

23

دوشنبے۔17ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ا اگرچہ ایس سی او نے پرانے اور نئے چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم تیزی سے پیچیدہ عالمی ماحول اور جیو پولیٹیکل کشیدگی آنے والے وقتوں میں ہمارے عزم کا امتحان لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلاک سیاست کی طرف کسی بھی  بہائو کی مزاحمت کرنی چاہیے اور اس بات پر زور دینا چاہیے کہ پرامن بقائے باہمی اور تعاون، تصادم نہیں بلکہ عالمی سیاست کا بنیادی محرک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا  وائرس کی وبا نے دنیا کو سخت متاثر کیا ہے اور اس سے انسانی مصائب اور نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، 46لاکھ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 223 ملین متاثر ہوئے ہیں۔