اوپو موبائل نے سی پیک میں کام کا آغاز کر دیا ہے ؛ معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور

31

اسلام آباد،13ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے دوطرفہ تجارت اور تعاون کے لئے محفوظ استہ بنا رہا ہے، اوپو موبائل  نے سی پیک میں کام کا آغاز کر دیا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اوپو موبائل کمپنی نے پاکستان میں موبائل کی تیاری شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کا فیز ون تکمیل کے مراحل میں ہے،گوادر پورٹ فعال ہے۔معاون خصوصی سی پیک نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں سپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہے ہیں، سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، سی پیک فیزٹو میں ہمارا مقصد سرمایہ کاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، بہت جلد ملک میں معاشی ترقی نظر آئے گی ۔