اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی ):ضلعی افسرمحکمہ ماحولیات اوکاڑہ محمد یونس زاہد نے وزیر ماحولیات پنجاب کی زیر ہدایت ہسپتالوں کی اچانک چیکنگ کے دوران 46 ہسپتالوں کو فضلہ مناسب طریقے سے تلف نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیئے۔
محمد یونس زاہد نے اے پی پی کو بتایا کہ متعدد ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں پائی گئی اور نا ہی فضلہ ٹھکانے لگانے کا مناسب انتظام تھا جس پر انہیں نوٹس جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے مہم چلائی گئی ہے جس کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014کےتحت مقدمات اندراج کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔











