اوکاڑہ،12ستمبر(اے پی پی): الیکشن کمیشن کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ووٹرز ایس اوپیز کے مطابق حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ میں شیڈول کے مطابق 8بجے صبح پولنگ کا آغاز ہو گیا ۔5 وارڈوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 21 ہزار 890 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔مرد ووٹر کی تعداد 11 ہزار 904 اور خواتین ووٹر کی تعداد 9 ہزار 9 سو 86 ہے جس کےلئے 20 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ۔مردوں کے لئے 7 خواتین کے لئے 6 اور مشترکہ 7 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں اسی طرح مجموعی طور پر 57 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ مردوں کے لئے 31 اور خواتین ووٹر کے لئے 26 پولنگ بوتھ شامل ہیں۔ سیکیورٹی کے لئے ایک ایس پی کی زیرِ قیادت 307 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، ٹرن آؤٹ میں سستی جبکہ ووٹروں میں جوش وخروش پایا جارہا ہے۔
Home National District News اوکاڑہ؛ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے پولنگ جاری، 21 ہزار 890 ووٹرز اپنا...