آٹھ (8) کروڑ کورونا ویکسینیشنز ہو چکیں ، ایک ڈوز والے افراد کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ؛وفاقی وزیر اسد عمر

12

اسلام آباد،29 ستمبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے بدھ  کو وزیراعظم کے  معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پورے ملک میں 8 کروڑ لوگو  ں کو ویکسین لگ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقے میں ویکسی نیشن کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو  میں سینما ہال کھولے جارہے ہیں لیکن سینما   میں  صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی جا سکیں گے۔