اسلام آباد،15 ستمبر(اے پی پی): این سی او سی کی جانب سے کورونا صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کا 16ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان اور 50 فیصد سواریوں کے ساتھ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت بھی دے دی۔
این سی او سی کے مطابق کاروبار کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے، 24 اضلاع میں 4 ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں،24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے جبکہ6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی۔