رحیم یار خان،28 ستمبر (اے پی پی ):ایڈیشنل کمشنر بہاولپور ڈویژن سید طارق بخاری نے رحیم یار خان کادورہ کیا اور ضلعی کنٹرول روم، مرکز ی جلوس چہلم حضرت امام حسین ؓ اور مجالس کا دورہ کیا۔انہوں نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل کمشنر طارق بخاری نے کہا کہ کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں چہلم نواسہ رسولؐ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،جلوس و مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی کے مناسب انتظام ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتظمین جلوس و مجالس نے سیکورٹی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر بہاولپور ڈویژن سید طارق بخاری نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ اور دیگر شہدائے کے تمام جلوس و مجالس کے پر امن اختتام پذیر ہونے تک سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی،ضلع اور تحصیلوں میں قائم کنٹرول رومز کے ذریعے بھی جلوس ومجالس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم،اسسٹنٹ کمشنرز عظمان چوہدری، ریاست علی بھی ہمراہ تھے۔











