بلوچستان کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے، طویل مدتی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،  وزیراعظم عمران خان

19

اسلام آباد۔29ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام علاقوں کو یکسا  ں ترقی دینا ہو گی، 70 سال میں جن علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا انہیں اوپر لے کر آنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، 2013 میں بنائی جانے والی موٹر ویز کی لاگت آج سے 20 کروڑ روپے فی کلومیٹر زیادہ تھی، ایف آئی اے کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی تحقیقات کرے ، قوم کے سامنے ایسی تمام تفصیلات لائیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، وسائل کے باوجود دنیا میں غریب ممالک کی غربت کی بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔ وہ   بدھ کو  بلوچستان میں میں جھل جھائو۔بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن   منصوبے  کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزیرمواصلات  مرادسعید  نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی موجود تھے۔