سڑکوں پر کرپشن کی تحقیقات عوام کے سامنے لائیں گے،  وزیراعظم عمران خان

29

اسلام آباد۔29ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ن لیگ کےدورمیں بننےوالی سڑکوں کی نسبت 20 کروڑروپے کم لاگت میں سڑکیں بنارہےہیں، سابق دور میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے۔ انہوں  نے کہا  کہ ایف آئی اے کو پورا مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ تحقیقات کرکے حقائق قوم کے سامنے لائے اور قومی سرمائے کے ضیاع کے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جھل جھائو۔بیلہ شاہراہ  بلوچستان کے مختلف علاقوں کو ملانے کےلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔