بہاولنگر ،04 ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا حکومت پاکستان محکہ صحت کی جانب سے خسرہ/روبیلا مہم کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا اور یہ مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی مہم کے دوران 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اس سلسلہ تمام انتظامات شاندار انداذ میں مکمل کئے جارہے ہیں یہ تفصیلات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائیں اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے شریک ہوئے اس موقع پر سی او ہیلتھ ،ڈی ایچ او پی ایس نے مہم کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر ارسلان یوسف نے سوشل موبلائزیشن کے لیے تمام اداروں کے کردار کو یقینی بنانے کی تجویز دی۔