بہاولنگر ڈی پی ایس میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب

31

بہاولنگر ڈی پی ایس میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب اور تصویری ماڈل نمائش، طلباء نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شہداء غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا بہاولنگرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی  نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں. ملک کے نونہالوں نے عمدہ انداز میں یوم دفاع شایان شان طریقے سے منا کر پاک فوج اور ملک پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں  یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا . تقریب کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول پروفیسر  شفیق احمد نے کی جبکہ کورونا ایس او پیز کے تحت  اساتذہ،طلبا، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان تقریب میں شریک ہوئے . اس موقع پر  طلبا و طالبات نے تقریب میں قومی ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا یوم دفاع کے حوالے سے بچوں کی بنائی گئی تصاویر اور ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے .ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ہمارے نونہال بہت با صلاحیت، ذہین اور وطن سے محبت کے جذبہ سے سرشار ہیں. انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کا وشوں کو سراہا۔