بیوروکریسی انکساری اور عاجزی اپنانے کیلئے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرے؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

16

لاہور، 24 ستمبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں سول بیورو کریسی کا بنیادی کردار ہے، بیوروکریسی انکساری  اور عاجزی  اپنانے  کیلئے  اسلامی  تاریخ   کا   مطالعہ کرے، سوچ تبدیل ہو گی تو معاشرہ تبدیل ہو گا۔

ان خیالات  کا  اظہا ر  انہوں  نے   نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ایک سو چودھویں مینجمنٹ کورس کی گریجو یشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوچ تبدیل ہو گی تو معاشرہ تبدیل ہوگا، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرتی استحکام کے لئے خواتین کا عملی کردار اہمیت کا حامل ہے چنانچہ دوسرے شعبوں کی طرح سول بیوروکریسی میں بھی خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 سول بیورو کریسی کی قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی میں سول بیورو کریسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے چنانچہ افسران عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے فرض شناسی اور عاجزی کو اپنا شعار بنائیں۔