ترقیاتی فنڈز سے 1%ہارٹی کلچر فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، لیاقت علی چٹھہ

18

ملتان،22 ستمبر(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ترقیاتی فنڈز سے 1%ہارٹی کلچر فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں تعمیراتی کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ۔شاہ شمس پارک، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورے اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کالج میں شجر کاری کے موقع پر کیا۔

شاہ شمس پارک میں ڈی جی پی ایچ سید شفقت رضا نے جاری ترقیاتی کاموں پر سیکرٹری ہاؤ سنگ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پرڈائریکٹر ہارٹی کلچر چوہدری، ڈائریکٹر انجینیرنگ نذیر چغتائی بھی موجود تھے۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا شاہ شمس پارک اور جناح پارک میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اورپارکوں میں موجود سیکریپ کی جلد نیلامی کی جائے۔

لیاقت علی چٹھہ نے کہا شجر کاری مہم میں تمام طبقہ ہائے فکر کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کر یں گے اورسیکریپ کی نیلامی جلد از جلد یقینی بنائیں گے