دوشنبے،17ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنازعات کے پر امن حل کے لیے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرارداوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔
وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کو انسانی بحران، خوراک، بنیادی اشیاودیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد خودمختار فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔