تھرپارکر6 ،ستمبر ( اے پی پی): ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع تھرپارکر میں بھی یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منایا گیا۔ اس سلسے میں ضلع بھر کہ شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، کلوٸی، ڈیپلو اور چیلہار میں ریلیاں نکال پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ بعد کے نعرے لگاۓ گۓ ۔اس موقعہ پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں, درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گٸی۔ یوم دفاع کہ موقع پر شہری اتحاد، تاجر برادری، اسکولوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گٸیں۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی اور ہم پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پوری قوم آج کے دن شہداء وطن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرکے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیے۔