جرمن نیوی کے جہاز ایف جی ایس بائیرن کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

33

اسلام آباد،13ستمبر(اے پی پی): جرمن نیوی کے جہاز ایف جی ایس بائیرن نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے مابین 70 سالہ دوستانہ تعلقات کی تجدید تھا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چار روزہ دورے کے ہاربر فیز میں متعدد ملاقاتیں, پیشہ ورانہ مذاکرات, مختلف مقامات کے دورے شامل تھے۔جرمن جہاز کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دورے کے سی فیز میں دونوں بحری افواج کے مابین ایک مشترکہ مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق حال ہی میں پی این ایس ذوالفقار نے بھی جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان اور جرمنی کی بحری افواج  محفوظ میری ٹائم ماحول یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔