جلالپورپیروالا؛ سٹی فیملی اینڈ چائلڈ کیئر کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

47

جلالپورپیروالا،26 ستمبر(اے پی پی ):سٹی فیملی اینڈ چائلڈ کیئر کلینک کے زیر اہتمام ڈیرہ فوجی غلام رسول پر ایک روزہ فری میڈیکل  کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عثمان حنیف اور ڈاکٹر حافظ مجیب االرحمن نے215 سے زائد  مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے تمام مریضوں کو فری میڈیسین بھی فراہم کی گئیں  اور 40 مریضوں کا الٹراساونڈ بھی فری کیا گیا۔

 کیمپ انتظامیہ چوہدری مشتاق احمد ، محمد عثمان و دیگر کا کہنا تھا کہ  مہنگائی کے اس دور  میں  جلالپورپیروالا کے سینئر ڈاکٹرز کی مدد سے ان لوگوں کو دہلیز پر فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے جو علاج  برداشت  نہیں کرسکتے اور خدمت کے اس سلسلے کا دائرہ کار تحصیل بھر تک پھیلائیں گے۔