جنوری 2021 سے جون 2021: بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خون کی ہولی کا احوال

29

اسلام آباد، 17  ستمبر   (اے  پی پی ): بھارت کی    جانب  سے  جنوری 2021 سے جون 2021تک  جموں و کشمیر میں خون کی ہولی  کھیلی   گئی ہے ۔

19فروری: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

14مارچ: بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں علاقے راولپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

15مارچ: شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ ، پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال سے درجنوں نوجوان زخمی اور ضلع شوپیان میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

22مارچ: بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

28مارچ: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

28مارچ: فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں دو نوجوان شہید کردیے۔

2اپریل: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

11اپریل: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی میں ضلع شوپیاں میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

9اپریل: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں 7 نوجوان شہید کر دیئے۔

8اپریل: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

19اپریل: بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

4مئی: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولہ کے قصبے سوپورمیں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

6مئی: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

11مئی: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

15مئی: مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے رمضان المبارک    بھارتی فوجی محاصرے میں گزارا، اشرف صحرائی سمیت 12کشمیری شہید کیا گیا۔

17مئی: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران سرینگر میں 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

28مئی: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

3جون: بھارتی پولیس نے زیر حراست نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

12جون: بھارتی فورسز نے سوپور قصبے کے علاقے آرم پورہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین کشمیری شہید کر دیے۔

21 جون: بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبہ میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران مزیدتین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

25جون: بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کوشہید کر دیا۔

29جون: بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

28جون: بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

30جون: بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔