جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، پولیس چوکی پر حملے ا ورسرکاری اسلحہ چھینے والے 02 ملزمان گرفتار

6

جیکب آباد، 22ستمبر (اے پی پی ):ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات پر تھانہ گڑھی خیرو پولیس نے  سیف اللہ شاخ داد محمد پل کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی، پولیس مقابلہ ،ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدموں میں روپوش 02 ملزمان علی خان ولد غلام اکبر بلیدی ، بھار خان ولد محمد ایوب رند کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 01 سرکاری ایس ایم جی رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔

واضع رہے کہ 02 ماہ قبل تھانہ گڑھی خیرو کی حدود میں واقع داد محمد لہر موڑ کے قریب پولیس چوکی پر گرفتار ملزمان نے حملہ کر کے پولیس اہلکار سچل لانگاہ کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری کلاشنکوف چھین کر فرار ہو گئے  تھے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا تھا۔