ملتان، 22 ستمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے محکموں کی تقریبات کے انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکم تا 12 ربیع الاول سیرتﷺ کانفرنس،حسن قرآت اور خطاطی کے مقابلے ہونگے اور یونیورسٹیوں میں سیرت چئیرز اور اور دفاتر میں محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد ہوگا ۔انہوں نے کہا ہفتہ شان رحمتہ اللعالمینﷺ کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ اور چراغاں بھی کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس میں محکوموں کو بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنرز نے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حضورِ اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور شان رحمتہ اللعالمینﷺ کی شاندار تقریبات بھرپور عقیدت کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔