حیدرآباد،22ستمبر (اے پی پی): سندھ کے ڈوری بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کی 278 ویں عرس کے موقع پر آج بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشير فیاض عليل بٹ اور صوبائی سیکریٹری اوقاف بخش علی مہر نے درگاہ پر چادر چڑھاکر حاضری دی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث عرس کی سرکاری تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں جبکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر آج سندھ میں عام تعطیل ہے۔
مشیروزیراعلی سندہ فیاض بٹ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی روحانی رہبر ہیں جنہوں نے سندہ سمیت عالم انسانیت کو امن بھائی چارے کا درس دیاہےتاہم کورونا کے باعث ان کے عرس مبارک کی تقریبات ملتوی کرنا پڑیں ہیں۔ ان کا کہناتھاکےمحکمہ اوقاف کے کچے ملازمین کو ریگولر کرنےاور ماہوار تنخواہ دینے کے لیئے خصوصی بورڈ تشکیل دے رہے ہیں۔