خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں امن بنیادی اہمیت رکھتا ہے ؛ مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف

12

 کراچی ، 22 ستمبر (اے پی پی ): مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے  “پاکستان فیوچر ڈائریکشن” کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں  کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان میں امن بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ  ہمیں وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط کے فروغ کی ضرورت ہے،قومی سلامتی کی بنیاد معاشی استحکام ہے ۔