لاہور،24 ستمبر(اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے ، پاک چین دوستی بہت اہم ہے ، اقتصادی طور پر کسی بھی ملک کو تنہا نہیں کیا جا سکتا۔
وہ جمعہ کے روز چینی سرمایہ کاری سے قائم چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری کے دورہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین دوستی پر ہمیں فخر ہے اور چینی سرمایہ کاری سے ملک صنعتی انقلاب کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی طور پر کسی بھی ملک کو تنہا نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کو اس وقت پاکستان کی ضرورت ہے ۔