دوحہ، 3ستمبر(اے پی پی): قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاکنڈ ایجنسی کے اتمان خیل قوم سے تعلق رکھنے والے عبدالرازق خان نے ایک بہترین پروگرام اور عشائیے کا اہتمام کیا۔
اس موقع کی مناسبت سےاس پروگرام میں موصوف نے اپنی قوم کے نوجوانان، بزرگوں اور قطر پشتون کمیونٹی کے کارکنان کو مدعو کیا۔
چیرمین قطر پشتون کمیونٹی ملک ناورخان وزیر، ڈپٹی چیرمین ملک واجد علی خان اورکزئی اور عبدالرازق خان نےسٹیج پر آکر نمایاں انداز میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عبدالرزاق خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم قطر پشتون کمیونٹی کے شانہ بشانہ ہر قسم کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ھیں کیونکہ یہ تنظیم بغیر کسی خاص مقصد یا لالچ کے فلاحی خدمت کیلئے وجود میں لائی گئی ھے۔
ملک ناورخان وزیر نے اپنے خطاب میں اتنے مختصر وقت میں بہترین پروگرام کے انعقاد پر عبدالرازق خان کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کو ان کی طرح مخلص اور بےلوث خدمت کرنے والے کارکنان کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرزاق خان ایک ایسی شخصیت کا نام ھے کہ جو کسی بھی عہدے پر رہ کر بہترین انداز میں عوام کی خدمت کر سکتا ہے۔ اس پروگرام میں ممبر تعلیمی امور اکرم بنگش،فنانس سیکٹری اصغر مروت،جرگہ مشران ملک ساجد اورکزئی، رفیع اللہ بونیری اور نور سعید بنگش،انفارمیشن سیکٹری مبصرحسن بنگش، انتظامی ممبران سخی زمان وزیر، شیر رحمان خٹک جبکہ ابراہیم زادہ، وقار گلگتی اور قابل احترام عمر بادشاہ بنگش اور ہرمکتبہ فکر کے رفقائے کار نے شرکت کی ۔
تقریب کے آخر میں ملک ناورخان وزیر اور عبدالرازق خان نے ایک دوسرے کو پگڑیاں بھی پہنائیں۔