ساتویں مردم شماری منظوری کےمراحل میں، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، اگلا الیکشن نئی مردم شماری اورنئی حلقہ بندیوں کےمطابق ہوگا؛ چوہدری فواد حسین

12

اسلام آباد،21ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے  منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  ملک میں اگلی (ساتویں) مردم شماری کرانے کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ساتویں مردم شماری کرانے کی منظوری کا مرحلہ چل رہا ہے، اس میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا، مردم شماری کا عمل 540 دنوں یا 18 مہینوں میں مکمل ہونا ہے، اس پر کچھ تفصیلات درکار تھیں، وزیراعظم نے ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے جو رہ جانے والی تفاصیل کو دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونا ہے۔