سرامک ٹائلز بنانے والی چینی کمپنی 300 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے؛ خالد منصور

18

اسلام آباد،13ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور اسے دوطرفہ تجارت اور تعاون کے لئے محفوظ استہ بنا رہا ہے، سرامک ٹائلز بنانے والی چینی کمپنی 300 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سی پیک میں اب تک 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے، 12ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ، منصوبوں سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہو ئے  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سیرامکس کی کمپنی ٹائلز کی تیاری کیلئے 135 ایکڑ زمین پر 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔