اسلام آباد ،30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات ایمان، عقیدے اور بھائی چارے کے ہیں،سعودی حکومت کی جانب سےچھ سو طلبہ کے لئے سکالرشپس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے پیکج سے متعلق سوال کے جواب میں محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں ، سعودی حکومت نے 600 پاکستانی طلبا کو وظائف دینے ، پٹرولیم مصنوعات میں تاخیری پے منٹ کے ساتھ آئل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد بن سلمان کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔











