اسلام آباد ،30ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہہندوستان کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد طاہر محمود اشرفی نے بھارت کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم پر عرب ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم بے حد موثر ہوگی ، عالم اسلام کے تمام ممالک کی طرف سے اس طرح کا اقدام بھارت کا ناطقہ بند کیا جا سکتا ہے۔











