سپین کے ساتھ اچھے دو طرفہ تعلقات ہیں جنہیں مستقبل میں مزید فروغ دینے کی خواہش ہے :ـوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

12

اسلام آباد۔10ستمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ  پاکستان اور سپین کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سپین کے وزیر خارجہ کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور سپین کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔دونوں ممالک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے متمنی ہیں ۔