سپین کے وزیرخارجہ ہوزے مانوئل البارس کی پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

9

اسلام آباد، 10ستمبر ( اےپی پی): سپین کے وزیرخارجہ ہوزے مانوئل البارس نے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو چکے ہیں، ‏اسپین پاکستان کے ساتھ مزید کام کرنا اور تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‏افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔