سکھر؛خیرپور کے قریب کسٹم کاروائی،ایک کروڑ روپے سے ذائد مالیت کی چھالیہ برآمد

12

سکھر،29ستمبر(اے پی پی):خیرپور کے قریب کسٹم کاروائی،ایک کروڑ روپے سے ذائد مالیت کی 9 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد ،کاروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق چھالیہ ایک کنٹینر میں لے جائی جارہی تھی، چھالیہ پنجاب سے کراچی لے جائی جارہی تھی،ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزم کا نام جمعہ خان ہے جسکا تعلق کوئٹہ سے ہے۔