سکھر،16ستمبر(اے پی پی):راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر و چیف سردار حاجی محمد شریف بندھانی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں غریب اور نادار افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چائیے،اس جذبے کے تحت ملک بھر کے مخیرافرادکو اپنا کردارادا کرنا ہوگا تاکہ غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام الشفاءٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کے تعاون سے گلشن ہال بندھانی راجپوت ہال نزد اقصی ٰ مسجد نیو گوٹھ بندھانی محلہ سکھر میں ایک روزہ مفت آنکھوں کے کیمپ کے افتتاح اور دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
کیمپ کے انعقاد پر سیاسی و سماجی، تاجر، مذہبی شخصیت خطیب جامع مسجد قاری جمیل احمد بندھانی، اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن سمیت معززین شہریوں نے بھی شرکت کی اور راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی کاموں کو سراہا، مفت آنکھوں کے کیمپ میں الشفاء اسپتال سکھر کے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر جوکھیو، عطاءمحمد مہر بمعہ اسٹاف مدثر، شاہنواز، مبارک، رسول بخش500سے زائدمرد و خواتین مریضوں کا مفت معائنہ کیا جبکہ کیمپ میں مریضوں کومفت آپریشن کیلئے مقامی اسپتال منتقلی سمیت چشمے اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔