سکھر،09ستمبر(اے پی پی ): احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشیداحمد شاہ کے بیٹے زیرک شاہ کا نام ریفرنس سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
نیب سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک ملزم سید زیرک شاہ ولد سید خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کا نام ریفرنس سے خارج کیا جائے۔
احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے درخواست کی سماعت کی۔نیب نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ سید زیرک شاہ مزکورہ ریفرنس میں اہم ملزم ہیں۔ان کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، دلائل کے بعد عدالت نے سید زیرک شاہ کی درخواست مسترد کردی۔











