شنگھائی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے پانچ نکات

13

دوشنبے،17ستمبر  (اے پی پی): شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب  میں  وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے لائحہ عمل کے لیے پانچ نکات پیش کر  دئیے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کرحل کرنا ہوگا، افغانستان کو اس مرحلہ پر تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا،افغانستان کو تنہاچھوڑا گیا تو مختلف بحران جنم لیں گے، بین الاقوامی برادری کی بھرپور کوششوں کے باوجود دہشت گردی کے خطرات اب بھی برقرار ہیں، بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا ایس سی او کے لیے اہم ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان نے افغانستان سے انخلا کی بین الاقوامی کوششوں میں مدد کے علاوہ انسانی امداد کی فراہمی اور سہولت میں ہر ممکن تعاون کیا ہے۔