اسلام آباد،20ستمبر (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اور 20 صفر کو چہلم کے موقع پر صوبوں کی ضرورت کے مطابق پاک فوج ،رینجرز اور سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی، موبائل فون سروس ضرورت کے تحت بند رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبوں کی اجازت سے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔