صوابی میں عالم آباد ویلفیئر کمپلکس میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا کردار قابل تعریف ہے، سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

50

اسلام آباد۔29ستمبر  (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے  کہ صوابی میں عالم آباد ویلفیئر کمپلکس میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان بیت المال کا غریب مریضوں کی مالی مغاونت کرنا قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی بیت المال  ظہیر عباس کھوکھر سےگفتگو کرتے ہوئے  کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان  سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  سابق ائیر چیف سہیل امان بھی شریک تھے۔ ملاقات  میں صوابی میں عالم آباد ویلفیئر ٹاون کے قیام پر گفتگو کی گئی۔  اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ راشد میموریل ٹرسٹ کی سماجی شعبہ میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ صوابی میں عالم آباد ویلفیئر کمپلکس میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا کردار قابل تعریف ہے ۔

اس موقع پر سپیکر کو بتایا گیا کہ  پاکستان ویلفیئر ٹاؤن کے قیام سے نہ صرف صوابی بلکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بے سہارااور یتیم بچوں، بیواؤں اور دیگر نادار اور غریب خاندانوں کو رہائش کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ ایم ڈی بیت المال نے اسپیکر کو مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

 سپیکر قومی اسمبلی نے غریب مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے اور سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان بیت المال کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے ذریعے ہمیں پاکستان میں انسانیت کا نظام لانا ہے۔ غریبوں کو مساوی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ حکومت کی غریبوں اور کمزور طبقے کو اوپر لانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔