صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

25

لاہور، 7 ستمبر (اے پی پی): )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں باہمی اشتراک کار بڑھانے اور مقامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا عبدالکریم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بہترین اقدمات کیئے ہیں اور ہم پنجاب کے ساتھ صنعت وتجارت کے سیکٹر میں پارٹنرشپ بڑھانا چاہتے ہیں پنجاب کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کا ماڈل مزید بہتر بنائیں گے اس موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وفد کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور پنجاب حکومت صنعت وتجارت کے سیکٹر میں خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آگے بڑھیں گے پنجاب حکومت نے صوبے میں 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بنائی ہیں اور 13سپیشل اکنامک زون بنارہی ہے عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے لئے سہولت و ماڈل بازاربنائے گئے ہیں ہر تحصیل میں مستقل بنیادوں پر ایک ماڈل بازار بھی بنایا جائے گا علاوہ ازیں پنجاب روزگار سکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے بھی دیئے جارہے ہیں پنجاب کمرشل کورٹس آرڈیننس 2021ء کے تحت کمرشل کورٹس بنائی جارہی ہیں صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے ایک سال کے اندر 10این او سی جاری کیے جاچکے ہیں اور پنجاب میں اربوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری آچکی ہے جبکہ ٹیوٹا کے 403اداروں میں طلبہ کی تعداد 90ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ 33ہزار کر دی گئی ہےسیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید، سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال، ایم ڈی پیسک،سی ای او ٹیوٹا اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھےخیبر پختونخوا کے وفد میں چیف ایگزیگٹو آفیسر حسن داؤد بٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹر منیر گل، چیف آپریٹنگ آفیسر عادل صلاح الدین اور دیگر افسران شامل تھے۔