سکھر:اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی ،جعلی ڈی ایس پی گرفتار

42

سکھر۔07ستمبر(اے پی پی): اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد کھوڑو نے ایک اطلاع پرسکھر کے نواحی علاقے ببرلو میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو اینٹی کرپشن کا ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل کرنے والے افسر وارث علی بھٹو کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر منیر احمد کھوڑو نے بتایاکہ ملزم ایک عرصے سے شہریوں کو بلیک میل کرتا آرہاتھا اور کارروائی سے قبل بھی اس نے ایک شہری کو جھوٹے مقدمے میں گرفتاری سے بچانے کے لیے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا شہری کی شکایت پر ہم نے کاروائی کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیاہے جس کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔