طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ خواتین کے تعلیمی ادارے جلد کھلیں گے ؛ وزیر اعظم عمران خان

9

اسلام آباد،21ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں  کہا ہے کہ افغانستان کے دیہی ماحول کو مذہب سے نہیں جوڑا جانا چاہئے، افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے، طالبان نے یقین  دہانی  کرائی ہے کہ  خواتین کے تعلیمی ادارے  جلد کھلیں  گے۔

افغان خواتین کے حقوق سے متعلق میزبان جان سمپسن کے ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے، اسلام میں خواتین کے حقوق پر خصوصی زور دیا گیا ہے، افغان خواتین بہت بہادر ہیں انہیں وقت دیا جائے وہ اپنے حقوق خود حاصل کریں گی۔