عارف والا؛ شہر اور گردونواح میں موسلہ دھار بارش کا سلسلہ شروع

21

عارفوالا، 11ستمبر (اے پی پی ):شہر اور گردونواح میں موسلہ دھار بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، بارش سے نشیبی علاقے  زیر آب آگئے ہیں جبکہ احمدیار ، جیونشاہ ، چوک مرلے ،قبولہ اور ترکھنی میں بھی بارش نے ڈیرے جمائے رکھے ہیں۔