عمران خان کی پر عزم قیادت میں کشمیری جلد آزادی کی منزل حاصل کریں گے؛ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

17

لاہور، 19 ستمبر (اے پی پی): صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عمران  خان  کی  پر عزم  قیادت میں کشمیری   جلد آزادی  کی منزل  حاصل  کریں گے۔

قومی خبر رساں ادارے  اے پی پی  سے  گفتگو میں   صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل حالات میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے، علی گیلانی نے جس ہمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی وہ قابل تعریف ہے، 25 ستمبر کو مودی نیویارک جارہا ہے ہم کشمیری مظاہرہ کریں گے،  مودی کے خطاب کے موقع پر کشمیری سراپا احتجاج ہوں گے،کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ خون رنگ لا رہا ہے۔