ماضی کے دس سال تاریخ میں کرپشن کے بدترین دس سال تھے؛ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید

34

اسلام آباد،26ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے اتوار کو یہاں پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں موٹرویز کے منصوبوں میں کرپشن کی کہانیاں کیپٹل ازم کے نام سے شائع ہونے والی کتاب میں موجود ہیں ، گذشتہ 10سال ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہر جگہ قوم کے پیسہ کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف کے بارے میں لازمی سنا ہوگا کہ ” اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ” ۔