ملتان،13ستمبر(اے پی پی): محکمہ شماریات کے زیر اہتمام ترقیاتی محکموموں کے افسران کا تربیتی سیمینار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کے مٔوثر استعمال کیلئے منفرد اقدام، محکمہ شماریات نے عوامی مسائل پر مبنی سکیموں کی نشاندہی کا سروے مکمل کرلیا ہے قومی تعمیر نو کے محکمے انڈیکیٹر سروے میں شامل سکیموں کو ترجیح دینگے۔
کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف پرمشتمل ریسرچ ڈیٹا اکٹھا گیا ہے اور کہا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے خواہاں ہیں اور کہا کہ اس خطے کی عوام کے اصل مسائل کا حل وسائل کا درست استعمال ہے، محکمہ شماریات کا سروے حقیقی مسائل کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔
ڈائریکٹر پنجاب شمس الہدیٰ نے کہا کہ 54000 گھروں میں جاکر 211 انڈیکیٹر پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور کہا کہ ریسرچ ڈیٹا حکومتی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پالیسی میں استعمال کیا جائے گا۔