ملتان؛ضلع بھر میں دوسرے روز  پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری،

48

ملتان،21ستمبر(اے پی پی):ضلع بھر میں دوسرے روز  پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری،ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ پر بھی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے مسافر بچوں کو پولیو قطرے پلائے۔انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ،ریلوے سٹیشن اور ائیرپورٹ سمیت تمام مقامات پر کیمپ مکمل فعال ہیں ، پولیو مہم کے 3 روز بعد فالو اپ بھی چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ کرنے میں ہر شہری کردار ادا کرے۔