ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاوارث نومولود بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

11

ملتان، 21 ستمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے لاوارث نومولود بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیاہے۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ نومولود بچی کو اے ایم ایس ایڈمن کی اطلاع پر نشتر ہسپتال سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نومولود بچی کو نامعلوم شخص نشتر ہسپتال وارڈ نمبر 19 میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا ، نومولود بچی کو بذریعہ 1122 ایمبولینس چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور سنٹر میں موجود نرسری شفٹ کر دیا گیا ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور  نرسری میں نومولود بچی کی مناسب نگہداشت اور بہتر دیکھ بھال کی جائے گی ۔