ملتان، 24 ستمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے احسن اقدام، سبزی و غلہ منڈی میں ہول سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ہول سیل پوائنٹس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس سے بازار اور منڈی کی نسبت ارزاں نرخ پر اشیاء خوردونوش فراہم ہونگی، ہول سیل پوائنٹس کا مقصد عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس کا دائرہ کار شہری علاقوں تک بڑھایا جائے گا ،یہاں اشیاء خوردونوش اور اجناس پر خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہول سیل پوائنٹس پر سبزیوں اور پھلوں کا معیار بہترین رکھا گیا ہے۔