ملتان؛ غیر قانونی بھانہ جات ، پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 افراد گرفتار

12

ملتان، 22 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہدایت پر غیر قانونی بھانہ جات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شہر میں قائم غیر قانونی بھانہ جات کو مسمار کردیا گیا ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم نے ہیوی مشینری استعمال کرتے ہوئے بھانہ جات مسمار کئے۔

قذافی چوک پر قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے مالکان کیخلاف کارروائی کی گئی ہے ،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔پارکنگ سٹینڈ پر زبردستی فیس وصولی کرتے دو افراد کو گرفتار کروایا گیا ہے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد کے بھتہ مافیا کی سرکوبی کے واضح احکامات ہیں اور  تجاوزات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت ہے۔ شہر میں روزانہ کی تعداد میں متعدد آوارہ کتے تلف کئے جارہے ہیں جبکہ ہائی کورٹ چوک تا کمہارانوالہ چوک تمام سٹریٹ لائٹس فعال کردی گئی ہیں۔