ملتان؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 500 فنگس زدہ اچار، 320 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 200 لیٹر خام مٹیریل تلف

41

ملتان،28 ستمبر (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اچار یونٹ، گرائنڈنگ یونٹ، پاپڑ فیکٹری پر چھاپے،500 فنگس زدہ اچار، 320 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 200 لیٹر خام مٹیریل تلف کر دی گئی ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ فنگس زدہ اچار کو خفیہ طریقے سے گھر میں چھپایا گیا تھا اور اچار کی پیکنگ کرکے شہر بھر میں سپلائی کیا جانا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سرخ مرچوں میں کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی ہے اور  پاپڑ کی تیاری کےلیے بورا، نوشادر سے تیار مکس محلول کا استعمال کیا جارہا تھا۔

 رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کارروائیاں قادر پور راں، محلہ عباس پورہ اور بستی جعفر کالونی میں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خوراک کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، عوام خود بھی نشاندہی کرکے ادارہ کو مضبوط کرے۔