ملتان،10ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے دیہی مرکز مال سکندر آباد کا دورہ کیا اور جدید آن لائن سسٹم کے تحت اراضی انتقلات کا جائزہ لیا۔
عامر کریم خاں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انکی ریونیو شکایات کا ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دیہی مرکز مال حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کررہے ہیں ، روایتی پٹواری کلچر کے خاتمے میں دیہی مرکز مال بنیادی کردار ادا کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام اپنی دہلیز پر ایک چھت تلے اراضی سے متعلقہ تمام سروسز حاصل کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سکندر آباد میں بنیادی مرکز صحت کی بھی انسپکشن کی ۔انہوں نے فارمیسی اور سٹور سمیت ایمرجنسی روم چیک کیا اور عوام کو بلامعاوضہ ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کرونا ویکسی نیشن سنٹر کے حوالے سے بھرپور آگاہی دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت پر گائنی سمیت تمام ضروری صحت کی سہولیات مہیا ہیں، دیہی علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کو مراعات دینگے
ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت پر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔